چین میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ 5 ہلاک، 89 زخمی

شنگھائی//چین کو شمال مشرقی علاقہ میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ہفتہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہ دھماکہ کل جیلن صوبہ کے شونگ یوان شہر میں ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ دھماکہ کی وجہ سے نزدیکی اسپتال کے مریض اور ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ پائپ لائن کے مالک کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تفصیلی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راحت و بچا¶ مہم چل رہی ہے اور اس واقعہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔رائٹر