عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بیجنگ//مشرقی چین میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت جاری ہے ۔ صنعتی صوبے جیانگ سو اور ژی جیانگ کے ساحلی شہروں میں اگلے 10 دنوں تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔چینی ٹی وی ‘سی سی’ کے مطابق چین کے مشرق اور شمال مغرب میں 43.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث ژی جیانگ، جیانگ سو، شنگھائی، آنہونی اور سنکیانگ جھلسنے کی سطح پر ہیں۔صوبائی دارالحکومت ہانگزوا کی موسمیاتی مشاہداتی مرکز نے ہفتے کے روز 41.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے ۔ یہ سوا کروڑ کی آبادی کا شہر ہے ۔ امکان ہے کہ 11 اگست تک یہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک آسکے گا۔ اس میں 2013 کا زیادہ گرمی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے ۔چین کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے ‘ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براعظمی درجہ حرارت اونچا ہو گیا ہے ۔ اس وجہ سے رواں سال ریکارڈ گرمی میں اضافہ ہوا ہے ، یہاں تک کہ لا نینا موسمی رجحان استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ٹھنڈک لاتا ہے ۔’موسمیاتی جائزوں کے مطابق چین میں 61 سال بعد اس سال کے شروع میں، گرم ترین موسم بہار کا سامنا ہوا ہے ۔ چین میں جب سے موسمیاتی ریکارڈ مرتب کیا جانے لگا ہے تب سے حالیہ ماہ مئی ملک کا گرم ترین مئی آیا، جس نے جون میں وسطی چین میں کئی ہفتوں تک خشک سالی جیسے حالات کو جنم دیا، جس سے فصلوں کی کاشت اور خریدو فروخت سے وابستہ کمیونٹیز کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے ۔اس موسم گرما میں شدید گرمی کے ساتھ، ایئر کنڈیشنرز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔