بیجنگ// چین میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے144لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کے نشینل ہیلتھ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہیئی لونگ جیانگ صوبے مٰں سب سے زیادہ68نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پڑوسی صوبے جیلن میں33اور ہوبئی میں20معاملے درج کئے گئے ہیں۔ چین میں اب تک کورونا انفیکشن کے88701معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ4635لوگوں کی موت چکی ہے ۔اس دوران روس میں گذشتہ24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووِڈ19’ کے21887نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر36.55لاکھ تک پہنچ گئی۔
چین میں کورونا کے 144اورروس میں 21887نئے معاملات کی تصدیق
