چین میں کشتی غرقآب ، 12لاپتہ

فوژوؤ//چین میں فوژیان صوبہ کے جزیرہ پنٹنگ کے پاس اتوار کو مچھلی پکڑنے کے دوران ایک کشتی کے غرقآب ہوجانے سے 12افراد لاپتہ ہوگئے ۔کشتی میں 14افراد سوار تھے ۔بچاؤ کے صوبائی مرکز نے بتایاکہ صبح 10بجے تک 12افراد لاپتہ تھے ۔مرکز کے مطابق پنگان جزیرہ کے پاس فوژیان کے کوانژؤو شہر میں رجسٹرڈ کشتی کے غرقآب ہونے کے بعد دولوگوں کو بچالیاگیا۔