چین میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 3,393کیسز رپورٹ

بیجنگ// (یو این آئی) چین میں اتوار کو کورونا وائرس کے کے  ریکارڈ  3,393 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ دو برسوں میں ایک دن میں ہونے والے کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔قومی صحت کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہفتہ کو یہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کے مقابلے نئے کیسز کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہے۔ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے شنگھائی شہر میں اسکولوں کو  بند  رکھنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی حصے کے کچھ شہروں میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس وقت  چین میں  19 ایسے صوبے ہیں جہاں کورونا، اومیکرون اور ڈیلٹا ک کے نئے ویرینٹ نے تباہی مچا دی ہے۔متعلقہ حکام نے اتوار کو بتایا کہ جیلن شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں پڑوسی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔آج سے دو سال قبل چین میں ہی کورونا کا پہلی بار پتہ چلا تھا، حالانکہ اس کے بعد ’زیرو کووڈ‘ پالیسی پر عمل کیا گیا، جس کے پیش نظر ٹریفک کی پابندی، لاک ڈاؤن کا اعلان اور ٹسٹنگ میں اضافہ جیسے اقدامات شامل کیے گئے تھے۔کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی طور پر انتہائی متعدی  اومیکرون   کے غیر علامات والے مریض  ذمہ دار ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی مراحل میں اومیکرون کے پھیلنے کا درست پتہ نہیں چل سکا۔90 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر چانگ چْن میں جمعہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔