چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

بیجنگ //چین کے ننگزیا ریجن میں چین اور روسی فوج کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔کووڈ 19وبا کے بعد یہ پہلی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جو چین میں ہورہی ہیں جبکہ مشقوں میں دونوں ملکوں کے 10 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔یہ مشقیں انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی پر مرکوز ہیں۔پانچ روزہ مشقیں جمعے تک جاری رہیں گی۔