جموں //چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کی جموں میں خصوصی جنرل میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں 751اراکین نے شرکت کی ۔چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صدر راکیش گپتا کی قیادت میں منعقد کی گئی میٹنگ کے دوران نئی منتخب باڈی کے آئندہ کام کالج کے علا وہ ایسوسی ایشن کی کامیابیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔میٹنگ کے دوران آٹھ معاملات پر تفصیلی بات چیت کرنے کے بعد چیمبر آف کامرس کے قانون میں ترمیم کی مشترکہ طور پر سفارشات پیش کی گئی ۔میٹنگ کے دوران جن معاملات پر بات چیت کی گئی ان میں مذکورہ ایسوسی ایشن کے اراکین کیلئے بزنس کلب کی تعمیر ،2003-2014 کے دوران سالانہ رکنیت حاصل کر نے میں ناکام ممبران کی رکنیت معطل کرنا،نئے ممبران کی شمولیت کو منظوری دینا ،2014-2017تک رکنیت حاصل نہ کر نے والوں کو آخری موقعہ فراہم کرنا ،چیمبر آف کامرس کے قانون زیر سیکشن 9(b)کے تحت نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی ،موجودہ قانون میں ترمیم کرنا ،چیمبر ہائوس کی نامکمل عمارت کو مسمار کرنا ،بھگوان کرشنا کی کانسے کی مورتی کی خریداری شامل ہے ۔میٹنگ کے دوران جنرل ہائوس نے ان معاملات پر کئی ایک اہم فیصلے بھی لئے ۔چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صدر نے اراکین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کے بارے میں جلد ہی سب کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میٹنگ منعقد
