چیف سیکریٹری کاسوچھ بھارت مشن کے تحت سو فیصد اہداف کے حصول پرزور

 جموں/ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے بارہمولہ ، کپواڑہ ، سرینگر، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران 13 ؍ مارچ 2018 ء کو سوچھ بھارت مشن فلیگ شپ پروگرام کے تعلق سے وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔ڈرکنگ واٹر اینڈ سنٹیشن کی مرکزی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل اکشے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر نے بھی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔شری امرناتھ جی یاترا کے لئے استعمال کے لئے جانے والے اضلاع کے راستوں کو کھلے می رفع حاجت بشری سے پاک بنانے کے لئے چیف سیکرٹری نے گاندربل ، سرینگر اور اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنروں کو ایک مخصوص منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کو یکم ؍جون 2018ء تک پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی تلقین کی ۔چیف سیکرٹری نے کہا اگر چہ سرینگر ضلع پہلے ہی کھلے میں رفع حاجت بشری سے پاک ہے ، تاہم گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کو اس ضمن میں تشکیل دئیے گئے منصوبے کو مکمل طور عملانے کے لئے اپنی کوششوں میںتیزی لاناہوگی۔چیف سیکرٹری نے ان اضلاع میںیاترا کے راستوں پر زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہاں کمیونٹی بیت الخلاء قائم کئے جاسکیں ۔چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ یوٹیلائزیشن اسناد بروقت جمع کرائیں تاکہ متعلقہ مرکزی وزارت سے رقومات کی حصولیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔چیف سیکرٹری اس وجیکٹ کے لئے مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کا ہفتہ وار بنیادوں پر جائزہ لیں۔ڈائریکٹر جنرل ( سپیشل پروجیکٹ ) اکشے کمار نے اس مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے ریاستی سرکاری کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے اس مقصد کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کو اگلے ماہ منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں وزیر اعظم ایوارڈ سے نوازیں گے۔