چیف سیکریٹری نے ڈی سی آفس سرینگر میں پبلک لائونج اور ویڈیو کانفرنس ہال کا افتتاح کیا

سری نگر// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارو ن کمار مہتا نے یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس سری نگر میں پبلک لائونج اور ویڈیو کانفرنس ہال کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے اور ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے ڈی سی آفس کمپلیکس سری نگر میں نئی تخلیق شدہ عوامی سہولیات کا ایک چکر لگایا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈی سی آفس سری نگر آنے والے لوگوں کے لئے پبلک لائونج بنانا ایک اَچھا قدم ہے جس سے اِنتظار کرنے کی ایک باوقار جگہ ملے گی۔پبلک لائونج ایک جدید ترین سہولیت ہے جو لوگوں کو بیٹھنے کی مناسب جگہ فراہم کرنے اور سیاحوں کو ڈی سی آفس کے مختلف حصوں سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔مزید یہ کہ اَفسران وفود سے پبلک لائونج میں ہی مل سکتے ہیں۔ ایک لینڈ لائن نمبر 0194-2452182بھی نصب کیا گیا ہے جس سے لوگ اَپنا وقت بچانے کے لئے پیشگی  ملاقات حاصل کرسکتے ہین۔ پبلک میٹنگ کے علاوہ لوگ فوری معاملات کی صورت میں خصوصی تقرری حاصل کرسکتے ہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوامی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور شکایتی ازالے کے لئے سرکاری دفاتر میں آنے والے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت کے بارے میں جو 2021-22ء کے دوران مکمل ہوچکی ہے اور یہ جدید آڈیو ویژول سسٹم سے لیس ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اِس طرح کے ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں کم سے کم ٹائم لائن میں عوامی کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہیں۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے ڈی سی آفس سری نگر کے اَفسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ مزید جوش اور لگن کے ساتھ فرائض سر اَنجام دیں ۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے تئیں حساس اور جواب دہ رہیں اور ان کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ظہور احمد میر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران ڈاکٹر سیّد حنیف بلخی اور فضل الحسیب کے علاوہ ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔