چیف سیکریٹری نے پردھان منتری آواس یوجنا اربن سکیم کا جائزہ لیا

 جموں//چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پردھان منتری آواس یوجنا ۔ اربن ( پی ایم اے وائی ( یو ) مشن کی ریاستی سطح کی منظوری اور نگرانی کمیٹی (ایس ایل ایس ایم سی ) کی 9 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں خزانہ ، صحت و طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی ، جنگلات و ماحولیات ، منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی ، جل شکتی اور ریونیو کے انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، منیجنگ ڈائریکٹر ہائوسنگ بورڈ ، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین جموں و کشمیر بینک اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔چیف سیکریٹری نے پی ایم اے وائی ۔ یو کے چار ورٹیکلز یعنی بینیفشری لیڈ انفرادی مکان کی تعمیر یا اضافہ ( بی ایل سی ) ، شراکت میں سستی رہائش ( اے ایچ پی ) ، کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم ( سی ایل ایس ایس ) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تمام منظور شدہ فائدہ اٹھانے والوں کی تصدیق کا کام کر رہا ہے تا کہ اٹھائے گئے دعووں کی تصدیق کی جا سکے اور نااہل مستحقین کو مسترد کیا جا سکے ۔ اس کے مطابق کشمیر اور جموں ڈویژن میں بالترتیب 18613 اور 1524 استفادہ کنندگان کو دعوؤں کو مسترد کرنے کی تجویز دی گئی ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے تمام شہروں اور قصبوں میں اسکیم کے تحت مکانات کی مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک وسیع آئی ای سی مہم چلائی اور تمام شہری بلدیاتی اداروں میں منتخب نمائندوں کو اس کے ذریعے شامل کیا ۔ چیف سیکریٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ مکانات کے کاموں کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کرے تا کہ پروجیکٹ کی ٹائم لائینز کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے ۔