چیف سیکرٹری کی ورلڈ بنک آئی ایس آر مشن کے ساتھ میٹنگ

جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ورلڈ بنک فنڈڈ جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ پر جاری ترقیاتی و تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں عالمی بنک آئی ایس آر کے حکام بھی موجود تھے۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ سی شلیندر کمار، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما، ٹاسک ٹیم لیڈر ورلڈ بنک دیپک سنگھ، سی ای او، جے ٹی ایف آر پی ونود شرما، کمشنر ایس ایم سی اور متعلقہ محکموں کے افسران و ممبران بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے جو سٹیرنگ کمیٹی کے چئیرمین  جے ٹی ایف آر پی بھی ہیں، نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعے متعلقہ پروجیکٹ پر جاری کام کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں سڑکوں کی تعمیر، پُلوں کی تعمیر، سرکاری سکولوں کے بنیادی ڈھانچوں کی اپ گریڈیشن اور اضافی طبی سہولیات کو وجود میں لانئے جیسے معاملات زیر بحث آئے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جے ٹی ایف آر پی کے تحت کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ انہوں نے جموں اور سرینگر میں ای او سیز کو قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ورلڈ بنک کے ٹیم لیڈر دیپک سنگھ نے اس اہم پروجیکٹ کے جاری کام کے بارے میں ایک پریذنٹیشن پیش کی۔چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے تین سماجی اور ماحولیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔