چیف سیکرٹری کا دورۂ کشتواڑ ، ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

 
 کشتواڑ//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ڈویژنل کمشنر جموں ، ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور دیگر ضلع افسروں کے ساتھ ڈی سی آفس کشتواڑ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ضلع میں عملائے جارہے ترقیاتی پروجیکٹوں اور سکیموں کی عمل آوری کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کشتواڑ میں مجوزہ ہوائی پڑی کا بھی معائینہ کیا اور فوج کے افسروں کے ساتھ اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تاکہ وزرات دفاع سے این او سی حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دورہ کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ حکومت کشتواڑ کے لئے ہوائی خدمات جلد از جلد شروع کرنے کی خواہاں ہے۔چیف سیکرٹری نے صحت ، تعلیم ، آر اینڈ بی ، پی ایچ ای ، خورا ک و امور صارفین اور دیگر اہم شعبوں میں ہاتھ میں لئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ اہداف حاصل کرنے کے لئے مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔انہوںنے ڈائریکٹر خوراک و سول سپلائز کو ہدایت دی کہ 5؍ جنوری 2018ء تک تمام راشن کارڈ تقسیم کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنر جموںکو ہدایت دی کہ مڈھو ہ میں سی ایچ سی کی الاٹمنٹ میں تاخیر سے متعلق حقائق پتہ کرلیں۔چیف سیکرٹری کو جانکاری دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کئی معاملات ان کی نوٹس میں لائے ۔ چیف سیکرٹری انہیں یقین دلایا کہ آئی اے وائی مکانات کے لئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں سے رقومات فراہم کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کے کاموں میں سرعت لانے کے لئے متحرک ہوجائیں ساتھ ہی کاموں کے معیار پر متواتر نظر گزر رکھے تاکہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔بعد میںچیف سیکرٹری نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کشتواڑ ، جی ڈی سی کشتواڑ کے ہوسٹل ، گرلز ہائیر سکینڈری سکول کشتواڑ کے انڈور سٹیڈیم ، یونیورسٹی کیمپس کشتواڑ کا بھی معائینہ کیا۔بی بی ویاس نے ضلع ہسپتال کشتواڑ کا معائینہ کر کے ڈی جی ایم جے کے پی سی سی کوہدایت کہ وہ ہسپتال کی جامع ترقی کے لئے جی او ٹیگنگ کا ایک بڑا منصوبہ تیار کریں۔