سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے آج کٹرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جاری مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، مکانات و شہری ترقی اور تعمیرات عامہ کے انتظامی سیکرٹریوں، ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ جموں کے صوبائی کمشنر، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او اور ریاسی کے ترقیاتی کمشنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شمولیت کی۔میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے کٹرہ میں جاری مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں تازہ تفصیلات طلب کیں۔ مکانات و شہری ترقی کے کمشنر سیکرٹری نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کٹرہ میں ٹھوس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ اور ڈرینج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ مرکزی سرکار کی شہری ترقی کی وزارت کو بھیجا گیا ہے۔بان گنگا کی منصوبہ بند ترقی کے سلسلے میں میٹنگ میں بتایا گیا کہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ترتیب دی جارہی ہے اور مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت کوش کے تحت رقومات فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔دیگر کئی پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو جموں کے صوبائی کمشنر نے ٹریک سے مرکبانوں کے شیلٹر شیڈنیشنل گرین ٹربیونل کی ہدایات کے مطابق ہٹائے جانے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ویٹرنری ہسپتال اور گھوڑوں کے شیلٹر شیڈ کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں مطلوبہ کام جلد ازجلد شروع کرنے کے لئے کہا۔چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں گذشتہ میٹنگ یں دی گئی ہدایت کو عملانے کی بھی افسران کو تلقین کرتے ہوئے صوبائی کمشنر جموں کو متعلقہ افسروں کے ساتھ کٹرہ قصبہ کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔
چیف سیکرٹری نے کٹرہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
