چیف جسٹس کے گھر پرسیکورٹی سخت | کرناٹک میں 21مارچ تک امتناعی احکام نافذ

بنگلورو//یو این آئی// کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو مسلم طالبات کی طرف سے داخل کی گئی تمام درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں تعلیمی اداروں میں اپنے تعلیمی دور میں حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ حکم آنے کے فوراً بعد چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کے گھر پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ۔فیصلہ آتے ہی بنگلور میں جسٹس اوستھی کی رہائش گاہ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ، تشدد یا ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کے مسئلے پر ہائی کورٹ کے آنے والے فیصلے کے پیش نظر پولس نے بنگلور شہر اور کرناٹک کے کئی حصوں میں منگل سے 21 مارچ تک دفعہ 144 ( امتناعی احکام) نافذ کر دی ہے ۔