چیف جسٹس کا دورہ بھدرواہ

 
؎بھدرواہ//عدلیہ کو ہائی ٹیک ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لئے جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس(کارگُذار) جسٹس راما لنگم سدھا کر نے جمعہ کے روز نئے ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اور  Alternative Dispute Resolution(اے ڈی آر) کا سنگ بنیاد رکھا ۔ایڈمنسٹریٹو جج ڈسٹرکٹ ڈوڈہ جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس جنک راج کوتوال بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وادی بھدرواہ دورہ کے دوسرے روز چیف جسٹس نے اپنے پروگرام کا آغاز بی ڈی او آفس بھدرواہ میں لیگل ایڈ کلنک ۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں لیگل لٹریسی کلب اورضلع کورٹ کمپلیکس میں  E- Kiosk کا افتتاح کرنے سے کیا۔اولڈکورٹ کمپلیکس کا دورہ کرنے کے دوران انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔انہوں نے ایڈیشنل ضلع میں قائم عدالتوں کے کام کا معاینہ کرنے کے بعد جوڈیشل افسروں کو تما م نوعیت کے کیسوں کا جلد نپٹارہ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔نئے کشیر کروڑ مالیت کے کورٹ کملیکس اور اے ڈی آر سنٹر کا سارانا گائوں میںسنگ بنیاد ڈالنے کے دوران انہوں نے متعلقہ افسروں کو ضلع کورٹ کمپلیکس پر کام سرعت سے انجام دینے اور معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔نئے کمپلیکس میں ہوا دار کورٹ روم ،وکلاء کے چیمبرز، ثالثی مرکز،مالخانہ،لاک اپ، کانفرنس ہال اور رہائشی ایکموڈیشن ہوگی۔نیو کورٹ کمپیلکس اور اے ڈی آر سنٹر 34.66کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس میں تما م جد ید سہولیات میسر ہونگی۔چیف جسٹس کے ہمراہ رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ سنجے دھر، ،چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری جاوید احمد،جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کے ممبر سیکرٹری آر این واتل ،بھدرواہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایم کے شرما ،ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال، ایم ایل سی نریش کمار گپتا، ایڈوکیٹ دیویندر گپتا، ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ بھدرواہ بشیر احمد کھانڈے ،اے ای ای عطا محمد و دیگران تھے۔