چیف جسٹس نے جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں فیملی کورٹ کا اِفتتاح کیا

جموں//جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے مشترکہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں نئی تشکیل شدہ فیملی کورٹ کا اِفتتاح کیا۔ تقریب میں جسٹس تاشی ربستان ، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس سنجے دھر اور جسٹس پونیت گپتا ، رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ جواد احمد ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری راجیو گپتا ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں موہن لال منہاس ،  پرنسپل جج فیملی کورٹ جموں کسم پنڈتا، پریذائیڈنگ آفیسر میٹرو مونیل کورٹ ایس ایس بالی اور سپیشل موبائل مجسٹریٹ جموں ونود کمار نے شرکت کی۔ واضح ہے کہ خاندانی عدالت کا بنیادی مقصد صلح یا فیملیوں کے مابین خاندانی تنازعات پر طے پانا ہے جس میں بیویاں ، اطفال اور والدین کو بحالی الاؤنس فراہم کرنا شامل ہے۔