عظمیٰ نیوزسروس
راجوری// چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آئندہ پارلیمانی اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئےسرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا۔سی اِی او نے تمام متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے ضلعی الیکشن ٹیم کی صورتحال اور ضلع میں لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے اِنعقاد سے متعلق اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر نے اِنتخابی تیاریوں کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرراجوری اوم پرکاش بھگت نے ضلع کے اِنتخابی منظر نامے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔ ضلع کے اِنتخابی فریم ورک کو 680 پولنگ سٹیشنوں اور مجموعی طور پر484,725رائے دہندگان کے ساتھ واضح کیا گیاجس میں 918 کے صنفی تناسب پر زور دیا گیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اِنتخابی فہرست میں اِضافے اور حذف کی صورتحال کو بھی واضح کیا گیا۔میٹنگ میں تمام پولنگ سٹیشنوں پر یقینی بنائی جانے والی ضروری سہولیات کے حوالے سے تمام اے ایم ایفز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پولنگ سٹیشنوں کی فزیکل ویری فکیشن کی تکمیل پر روشنی ڈالی اور آئندہ اِنتخابات کے لئے ان کی تیاریوں کو یقینی بنایا۔ اِس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) مشینیں، بنیادی ڈھانچے کے علاوہ اَفرادی قوت ، اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کو آسان بنانے کے لئے مناسب وسائل موجود ہیں۔مزید برآں ،ضلعی ٹیم کی آپریشنل اِستعداد کار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی مراکز، ڈسپیچ ، رسیپٹ سینٹروں اورسٹرانگ روموں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی)اَقدام کے تحت رائے دہندگان کی تعداد میں اضافے اور شمولیت کوبڑھانے کے لئے ووٹر بیداری کی زبردست مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ سویپ سیل فعال طور پر بیداری پروگراموں کے اِنعقاد میں مصروف ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر اہل ووٹر کو اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کا اِختیار حاصل ہو۔ ضلع میں 379 حساس پولنگ سٹیشن ہیںجو اِنتخابی عمل کی حفاظت سخت چوکسی اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ سپیشل سرویلنس ٹیموں (ایس ایس ٹی) اور فلائنگ سرویلنس ٹیموں (ایف ایس ٹی) کے ذریعے نقد رقم کی ضبطی کی صورتحال کے بارے میں بتایاگیا جو 12 لاکھ 54 ہزار روپے تھی۔چیف الیکٹورل آفیسر نے اے آر اوز اور نوڈل افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع میں کی جارہی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کیں۔ اِس کے بعد اے آر اوز اور نوڈل افسران نے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اختیار میں پولنگ سٹیشنوں کی صفائی کو اور پولنگ سٹیشنوں تک مناسب رَسائی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ اِنتخابات کے دوران رائے دہندگان کو ان کے جمہوری حقوق کے اِستعمال کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے رہنما اَصولوں ، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے لئے ٹائم لائنز اورمضبوط میڈیا مانیٹرنگ کی سختی سے تعمیل کی انتہائی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ شراکت داروں کو تفویض کردہ مختلف کاموں اور فرائض کا خاکہ بھی پیش کیا جس میں وسیع پیمانے پر ذمہ داریاں شامل ہیں۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کے اِنعقاد میں اَپنے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انتخابی فرائض کی انجام دہی کے دوران مثالی عزم، لگن اور خلوص کا مظاہرہ کریں۔بعد میں پانڈرورانگ کے پولے نے گورنمنٹ ڈگری کالج راجوری میں قائم کائونٹنگ سینٹروں اور سٹرانگ روموں کا دورہ کیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تیجندر سنگھ،سی او 237 بٹالین اشوک کمار، اے ڈی سی راجوری راجیو کھجوریہ، اے ڈی سی سندربنی راجیو مگوترا، اے ڈی سی نوشہرہ بابو رام ٹنڈن، اے ڈی سی کالاکوٹ محمد تنویر، جی ایم ڈی آئی سی فرید کوہلی، اے ایس پی عبدالمجیدباسو، سی اے سی آر محمدجہانگیر خان، اے سی پی شیراز چوہان، ڈی ڈی اِی ظہیر کیفی، ڈپٹی ڈی اِی او شکیل میر، ایس ڈی ایم تھانہ منڈی عابد حسین، سی پی او مقصود احمد، ڈی ایس اِی او سندیپ شرما، سی اے او سوہن سنگھ، ڈی پی اومحمد نواز چودھری، ڈی ایس ڈبلیو اووکیل احمد بٹ، اے آر ٹی او پون کمار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔