چیرجی ،کشتواڑ میں ایکتا کمیٹی اجلاس منعقد

 کشتواڑ//آپسی روا داری کے جذبہ کو مستحکم بنانے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے چیرجی،کشتواڑ میں ایکتا کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا،تاکہ علاقہ میں امن و خوشحالی کو فروغ حاصل ہو۔ کثرت میں وحدت ہمارے ملک کی ایک خصوصیت ہے،جس نے ملک کے مختلف فرقوں کے لوگوں کو انسانیت کے رشتہ میں باندھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی آبادی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے  اور بھائی چارے و وحدت کا پیغام پھیلانے کے لئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ، جس میں کل ملا کر 18 مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کرکے اس اُمید کا اظہار کیا کہ فوج کے ایسے پروگراموں سے خطہ میں آپسی روا داری کو بڑھاوا دینے اور برسوں پُرانی رواعیت کو برقرار رکھنے ایک موقعہ فراہم ہوا۔