چیئر مین پولیس ہائوسنگ کارپوریشن گورنرسے ملاقی

جموں//چیئرمین و ایم ڈی جے کے پولیس ہاوسنگ کارپوریشن ایس کے مِشرانے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ ا ِس دوران اُنہوں نے گورنر کو ریاست میں پولیس اہلکاروں کے لئے موزون رہائشی سہولیات تعمیر کرانے سے متعلق جے اینڈ کے پی ایچ سی کی کاوشوں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے کنبوں کی بہبودی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔