چیئر مین میونسپل کمیٹی ہندوارہ

کپوارہ//میونسپل کمیٹی ہندوارہ میں گزشتہ کئی روز سے رسہ کشی کا خاتمہ چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کر کے انہیں عہدے سے فارغ کرنے پر ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی ہندوارہ میں گزشتہ کئی روز سے غیر یقینی صورتحال جاری تھی جس کے نتیجے میں کمیٹی کے روزانہ کام کاج بھی متاثر ہوا تھا۔ اس بیچ ممبران نے ضلع ترقتاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کو تحریری طور درخواست دی تھی کہ میونسپل کمیٹی چیئر مین مسرور احمد بانڈے کو ہٹا کر دوسرے کسی شخص کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے 4مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی اور بدھ کوچیئرمین مسرور احمد بانڈے کے خلاف  13میں سے 10اراکین نے مخالفت میںووٹ دیکر اسے اپنے عہدے سے ہٹا دیا ۔چیئر مین کیلئے نئے انتخابات تک بشیر احمد خان کو عبوری چیئر مین نامزدکیا گیا ۔