چھوٹی صنعتوں کیلئے قرضہ سکیم، اگلے سال 31 مارچ تک توسیع

 نئی دہلی// حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے لیے قرض معافی اسکیم کو مزید چھ ماہ تک بڑھا کر 31 مارچ 2022 تک کر دیا ہے ۔مرکزی وزارت برائے مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے پیر کو یہاں بتایا کہ انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کی بنیاد پر 30 ستمبر سے قرضہ معافی کی مدت کو مزید چھ ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ اسکیم اب 31 مارچ 2022 تک کام کرے گی۔چھوٹی صنعتوں کے لئے خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت ‘سبونیٹ کریڈٹ کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم’ کو جون 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت چھوٹی صنعتوں کو دیے گئے قرضوں کی تشکیل نو کی جاتی ہے ۔