چھونگا سڑک حادثے میں 3افراد لقمہ اجل | 1خاتون سمیت 2 زخمی ،پولیس نے کیس درج کرلیا

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے چھونگا علاقہ میں ہوئے ایک سڑ ک حادثے کے دوران 3افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 2افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں سے ایک شدید زخمی مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میںدوران علاج دم توڑ بیٹھا۔علاقہ کی رابطہ سڑک پر پیش آئے حادثے کے دوران گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مرنے والوں کی شناخت گاڑی کا ڈرائیور ظہیر احمد ،خادم حسین اور گلراز احمد سکنہ چھونگا کے طور پر ہوئی ہے ۔مرنے والوں میں دو موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھے تھے تاہم ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں مینڈھر منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد اس کو میڈیکل کالج راجوری منتقل کرنے کی تیاریاں کی جاری تھی تاہم اس دوران اس کا انتقال ہو گیا ۔زخمیوں میں تعظیم اختر زوجہ گلراز احمد اور نویداحمد ولد گلراز احمد کے طورپر ہوئی ہے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مذکورہ مقام پر جمع ہوگئی اور انہوں نے زخمیوں کو مینڈھر منتقل کیا جبکہ پو لیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین اشفاق چوہدری اور بی ڈی سی چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری نے ہسپتال جار کر زخمیوں کو دی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا ۔