چھوراسوپور سڑک حادثہ،5فوجی اہلکار زخمی

سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں5 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ فوج کی ایک گاڑی جپسی زیر نمبر 15F006064Y کو ڈمپر JK01R-1833  نے سرینگربارہمولہ شاہراہ پر چاند کوٹ چھورا کے قریب تازہ برف باری کے بعدپھسلن پیدا ہونے سے ٹکر ماری۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں5 فوجی زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے تین کو آرمی بیس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی پروین کمار، دیورو ،مترو کمار شامل ہیں۔ دو اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنکی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمی فوجی اہلکار 79 انفینٹری بٹالین سے وابستہ تھے۔واقعے کے فورا بعد مقامی لوگوں کا گروپ فوجی جپسی کی طرف بھاگا جو حادثہ کا شکار ہو گئی تھی اور زخمی فوجیوں کو نکالنے کی کارروائی کا حصہ بنے۔