چھنی ہمت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا اہتمام

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منگل کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھنی ہمت میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کی پرنسپل شریمتی اندو شرما نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا آغازسکول کی پرنسپل شریمتی اندو شرما ،سکول کے عملہ اور ماسٹر زور آور سنگھ نے ایک لیکچر سے کیا۔ لیکچرکے دوران سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔ اس موقعہ پر سکول کی پرنسپل نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی۔ طلاب کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔ سکول میں کو ڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ طلاب نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔ انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔ٹیم نے طلاب کو پالی تھین کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی۔  پروگرام میں اشونی کمار، رومت ورماو جے ایم سی کی دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔