چھنی راما جموں میں نئی جے کے بینک برانچ اور اے ٹی ایم کا افتتاح

 جموں//کاروباری وسعت کو بڑھا وا دینے کے اپنے مشن پر کاربند جموں و کشمیر بینک نے آج نیشنل ہائی وے چھنی راما جموں میں کاروباری حلقوں، اور رہائشی لوگوں تک جدیدبینکنگ سہولیات پہنچانے کے واسطے ایک نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ بینک کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے بینک کی اس 940ویں برانچ کا افتتاح کیا جنکے ہمراہ  پریزیڈنٹ غلام محمد صادق، وائس پریزیڈنٹ سدھیر گپتا اور شریش شرما کے علاوہ بینک کے کئی سینئر افسراں بھی موجود تھے۔ اس  موقع پر ایک آن سائٹ اے ٹی ایم کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اے  ٹی ایم اور برانچ کی نئی اور جدید طرز کی عمارت پر مقامی لوگوں نے اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔برانچ افتتاح کر نے کے بعد بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مقامی لوگوں اور متعدد کاروباریوں سے ملاقی ہوئے   اور انکے ساتھ گفت و شنید میں انہیں یقین دلایا کہ جے کے بینک کی یہ نئی شاخ مقامی لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی اور بہت تیزی کے ساتھ ترقی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی بینکنگ سہولیات کے علاوہ یہ برانچ علاقے کے لوگوں کو انکی ضروریات کے مطابق مخصوص پروڈکٹس فراہم کریگی  اور لوگوں سے ہماری یہی گزارش ہوگی کہ وہ بینک کی گاہک دوست اسکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ بینک کے دائرہ کار اور اپنے مشن پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے اُن علاقوں تک پہنچنا ہمارا مقصد ہے جہاں ابھی تک بنیادی بینک کاری سہولیات موجود نہیں ہیں۔ چھنی راما جموں کے عوام جے کے بینک سے بین الاقوامی بینکوں  کے برابر ساری خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔ دریں اثناء چیئرمین نے اپنے سٹاف کو بھی یہ ہدایات دیں کہ وہ ہر ممکن عوام دوست رویہ اپناکر لوگوں کو جے کے بینک میں اپنے پن کا احساس دلائیں۔