چھجلہ اور رہلاں میں عرس منائے گئے

مینڈھر//مینڈھر کے چھجلہ علاقہ میںسید معصوم شاہ کا سالانہ عرس منایا گیا جس میں سینکڑوںکی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یہ عرس ہر سال منایاجاتاہے ۔عرس کے دوران مینڈھر انتظامیہ کے افسران و معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔عرس کی نگرانی زیارت کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر ٹھیکیدار امان اللہ خان اور دیگر ممبران کر رہے تھے ۔اس موقعہ پر علمائے کرام نے اولیا اللہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو اسلام کی راہ پر چلنے کی تلقین کی۔انتظامیہ کی طرف سے پولیس کی نفری بھی تعینات رکھی ہوئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔اس دوران ریاست میں امن و امان و بھائی چارے کیلئے دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء ایک دوسرا عرس ریلاں گوہلد زیارت پر منایا گیا جس میں سرحدی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یہ عرس دو روز پر مشتمل تھاجس میں شریک علماء اکرام نے بھائی چارہ قائم و دائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دین مبین کی تبلیغ میں اولیااکرام کا اہم رول ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔