سکما//چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج صبح پولیس نے نکسلی کیمپ پر دبش دے کر 11 وردی پوش نکسلیوں کو مار گرایا، جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے کیمپ کو تباہ کر دیا ہے ۔ موقع سے 11 بندوقیں، گولہ بارود سمیت دیگراشیا ضبط کی گئی ہیں۔بستر آئی جی وویکانند سنہا اور ڈی آئی جی پی سندرراج نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ برکاپال علاقے کے جنگلوں میں نکسلیوں نے کیمپ بنایا ھے ۔ڈي آرجي اور ڈي ایف کی مشترکہ ف ٹیم روانہ کی گئی، جس نے منصوبہ بند طریقے سے علاقے کا محاصرہ شروع کر دیا۔پولیس کی موجودگی کوبھانپتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس فورس نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے فائرنگ کی۔ تقریبا دو گھنٹے تک دونوں جانب سے رک رک کر فائرنگ کے بعد بالآخر نکسلی جنگل میں بھاگ کھڑے ہوئے ۔ حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کی سرچنگ کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون نکسلی کی لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موقع سے برآمد 11 گن اور تصادم کے مقام پر ثبوت و شواہد، خون کے داغ اور گھسیٹے جانے کے علامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تصادم میں کم از کم 11 نکسلی ہلاک اور بہت سے لھوھان ہوئے ہیں۔ باقی ساتھیوں کی لاشیں نکسلی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 11 نکسلیوں کے مارے جانے کی اس بات سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ نکسلی کبھی ہتھیار چھوڑ کر نہیں بھاگتے اور 11 بندوقوںکا ملنا خود اس بات کا بین ثبوت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 11 بندوق، بینر، پوسٹر، نکسلی لٹریچر، دوائیاں، گولہ بارود، ڈیٹونیٹر، بجلی کے تار، بیٹری، اور بھاری مقدار میں روز مرہ میں استعمال کی چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔یو این آئی
چھتیس گڑھ تصادم میں 11نکسلی ہلاک، کئی زخمی
