چھتر گل اننت ناگ میں بینک لوٹنے کی شبانہ کوشش ناکام

اننت ناگ //اننت ناگ کے ایک دور دراز علاقے میں جموں و کشمیر بینک برانچ میں نقب زنی کی ناکام کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چھترگل علاقے میں قائم بینک کے ملازمین حسب معمول ڈیوٹی کیلئے جمعہ کی صبح جب برانچ پر پہنچنے، تو انہوں نے بینک کی پچھلی دیوار کے ایک حصہ کو گرا ہوا پایا۔ ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس فارنسک ٹیم  کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر یہ برانچ کو لوٹنے کی کوشش تھی، لیکن چور اپنی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔