چھترگل آری گوری پورہ سڑک خستہ

کنگن//ضلع گاندربل کے چھتر گل علاقے کے آری گوری پورہ سے لیکر ریشی محلہ تک ایک کلو میٹر سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کوآمدورفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی آبادی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس ایک کلو میٹر سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی گاندربل نے ایک ہفتہ قبل مٹی بچھا دی جس کے باعث لوگوں کو چلنے میں دقتیں پیش آرہی ہے ۔ مقامی آبادی کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایک کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کے لئے احکامات صادر کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔