چھترال کاکئی کنال جنگل آگ کی لپیٹ میں آیا

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے چھترال علاقہ کے جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہونے کی وجہ سے کئی کنال پر جنگلاتی اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ جنگلات میں سینکڑوں درخت تباہ ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آگ نمو دار ہونے کے لئے گھنٹوں بعد میں ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی تب تک ایک وسیع جنگلات متاثر ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیم کی جانب سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن تک تک سینکڑوں چھوٹے بڑے درخت جل کر تباہ ہو گئے ہیں ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جنگلاتی علاقوں میں اچانک آگ نمو دار ہونے کی وجہ سے درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات کو تباہ کرنے کی سازش کو بے نقاب کر کے اس عمل میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر نے بتایا کہ محکمہ کو چھترال کے کمپارٹمنٹ نمبر 171میں آگ کی ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ کی ایک ٹیم نے موقعہ پر جاکر آگ کو کٹرول کر لیا ہے ۔