چھترال میں طوفانی بارش کے بعد دریا میں پھنسے سکولی طلباء

مینڈھر //مینڈھر کے چھترال علا قہ میں ہوئی شدید بارش کے بعد دریا میں آئے سیلاب کے درمیان سکول کے تین بچے پھنس گئے لیکن فوج اور مقامی لوگوں کی کوششوں کے بعد ان تینوں بچوں کو دریا سے باہر نکال دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چھترال اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے چھترال دریا میں شدید طوفان آیا جس کے وجہ سے کئی سکولی بچے دریا میں پھنس گئے لیکن کچھ بچوں نے کوشش کرتے ہوئے دریا سے نکل گئے لیکن اس دوران تین بچے دریا میں پھنس کر رہ گئے تاہم مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ فوج کی جانب سے کی گئی بچائو کارروائی کے بعد تینوں کو دریا سے نکال دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چھترا ل علا قہ میں 2014میں آئے سیلاب کی وجہ سے کئی پل تباہ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد پلوں کی مرمت کے سلسلہ میںکوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سکولی بچوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول چھترال میں زیر تعلیم کئی بچوں کو روزانہ مذکورہ نالہ پار کرنا پڑتا ہے تاہم برستاتی موسم میں مذکورہ عمل شدید مشکل ہو جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعدد بار ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن گزشتہ پانچ برسوں سے پلوں کی مرمت ہی نہیں کی گئی ۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چھترال میں تباہ شدہ پلوں کی جلداز جلد مرمت کی جائے تاکہ سکولی بچوں و عام لوگوں کو دریا عبور کرنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔