چھترال شکایتی ازالہ کیمپ میں525اسناد جاری

مینڈھر//تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان نے گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول چھترال میں کیمپ لگا کر525 اسناد جاری کئے ۔ کیمپ کی قیادت ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو کر رہے تھے ۔اس دوران تحصیلدار مینڈھر کے ہمراہ نائب تحصیلدار چھترال منیر قاضی،نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ و محکمہ مال کے دیگرافسران و ملازمین بھی تھے ۔کیمپ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں چھترال اور گرد و نواح کے لوگ سکول میں جمع ہو ئے اورانہوںنے اپنے مسائل اجاگر کئے ۔ اس موقعہ پر انہوںنے اسناد کیلئے درخواستیں دی جن کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد انہیںا سناد جاری کی گئیں۔تاہم علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی کہ بیان حلفی اور دیگر فارم دینے والے افراد نے لوٹ کھسوٹ مچارکھی ہے جس پر تحصیلدار مینڈھر نے ان لوگوں کو فوری طور بلا کر جائز قیمتیں وصول کر نے کی ہدایت دی۔مقامی لوگوں نے تحصیلدار اور ایس ڈی ایم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انہیں اسناد کیلئے کئی دن ضائع کرنے پڑتے تھے لیکن ایک ہی دن میں انہیں یہ سند مل گئی ہے ۔