چھاپڑی فروں میں ماسک اور سینی ٹائزرتقسیم

سرینگر//اپنی پارٹی یوتھ ریاستی سیکریٹری سلمان بٹ اور یوتھ جنرل سیکریٹری مظفر ریشی نے بدھ کوچھاپڑی فروشوں میں ماسک اورسینی ٹائزر تقسیم کئے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ جامع کوششوں سے اس وباء پر قابوپایا جاسکتا ہے جس نے پوری انسانیت کو پریشان کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہر شخص بُری طرح سے متاثر ہے اسلئے ہمیں سختی سے کووڈگائیڈلائنز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چہ مثبت معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔