سوپور//سوپور قصبہ میں گذشتہ ایک ماہ سے چھاپڑی فروشوں کی بازآبادکاری مہم پر مقامی لوگوں اور تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کی کافی سراہنا کی ہے۔ایک ماہ قبل ڈویژنل کمشنر کشمیر کے حکمنامے کے مطابق اے ڈی سی سوپور اور میونسپل کونسل سوپور کے اشتراک سے قصبہ کے بیشتر علاقوں سے چھاپڑی فروشوں کو ہٹانے اور ان کی باز آبادکاری کی مہم میں وسعت لائی گئی۔ اس سلسلے میں مین چوک سوپور سے اقبال مارکیٹ تک چھاپڑی فروشوں کو پرانے گورنمنٹ بس اسٹینڈ کے احاطے میں منتقل کیا گیا اور اس طرح سے اقبال مارکیٹ سے جنرل بس اسٹینڈ تک کی سڑک پر قبضہ ہٹایا گیا۔ اس فیصلے پر قصبہ کے عام لوگوں اور تاجر برادری نے راحت کی سانس لی ۔ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی اور سول سوسائٹی کے صدر حاجی محمد اکبر گنائی نے گزشتہ ایک ماہ سے چھاپڑی فروشوں کو ہٹانے اور ان کی بازآبادکاری کی مہم کو عملی جامہ پہنا نے کیلئے ڈویژنل کمشنر کشمیر، اے ڈی سی سوپور، ایگزیکٹیو آفیسر میو نسپل کونسل سوپور اور ایس ایس پی سوپور کا شکریہ ادا کیا۔
چھاپڑی فروشوں کی بازآبادکاری
