چھاپڑی فروشوں اور مزدوروںکوامدادفراہم کی جائے :درخشان

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان اور چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارت اقلیتی امورڈاکٹر درخشان اندرابی نے جموں کشمیرمیں لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ روزانہ کماکرکھانے والے لوگوں کیلئے امدادکامطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون جب کہ اس وائرس کی زنجیر توڑنے کیلئے موثر اقدام ہے ،لیکن اس سے بہت سارے روزانہ کماکر کھانے والوں کاروزگار چھن گیا ہے ۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنر سے درخواست کی کہ وہ لاک ڈائون کے دوران روزانہ کماکر کھانے والے مزدوروں اور چھاپڑی فروشوں کیلئے امداد کا اعلان کریں ۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ انہوں نے تاجروں اورروزانہ کماکر کھانے والوںکی متعدد انجمنوں سے بات کی اورپایا کہ ان مزدوروں اور چھاپڑی فروشوں کی اقتصادی حالت کافی پتلی ہے اور روزانہ کھانے کو ترس رہے ہیں کیوں کہ وہ لاک ڈائون کی وجہ سے کچھ کما نہیں پارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کی اطلاع لیفٹینٹ گورنر کو دی اورانہیں ان کے حقیقی مطالبات پیش کئے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ حکومت ان ہزاروں کنبوں کے امداد کیلئے عنقریب کچھ کرنے کااعلان کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں عوامی بہبود کے بہت سارے کام کئے ہیںاوریہ قدم غریب لوگوں کیلئے راحت کا سامان پیدا کرے گا۔  ڈاکٹراندرابی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور ہمارے آس پاس غریب اورمستحق لوگوں کیلئے پیسے کی بچت کریں ۔