سرینگر//سرینگر کے علاقہ چھانہ پورہ میں ہفتہ کے روز پولیس چوکی کو غلام محمد شیخ ولد عبدالغنی ساکن ہائوسنگ کالونی چھانہ پورہ سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کے رہائشی مکان میں نقب زنی کی ایک واردا ت کے دوران زیورات اڑالئے گئے۔اس سلسلے میں پولیس چوکی چھانہ پورہ میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 07/2022 درج کیا گیا۔پولیس کی جانب سے معاملہ حل کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تیکنیکی اور ذرائع کا سہارہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس کی مدد سے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوںکو گرفتار کیا جو اس جرم میں ملوث تھے جن کی شناخت محمد صمد شیخ اورمحمد شودالشیخ ولد محمد مصطفی شیخ ساکن 14 پنجنگ پٹی ریواڑی جے پور راجستھان ہوئی ہے۔ سرینگر پولیس نے مغربی بنگال پولیس کے تعاون سے مغربی بنگال سے دونوں کوگرفتار کرلیا۔جہاں دونوں ملزمان کی تحویل سے 92.680 گرام وزنی لاکھوں روپئے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کئے گئے۔دونوں ملزمان کو چوکی چھانہ پورہ سرینگر منتقل کیا گیا ۔کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاںمتوقع ہیں۔
چھانہ پورہ میں چوری کا معاملہ حل | مغربی بنگال کی پولیس کے تعاون سے 2بھائی گرفتار
