چھاتی کے کینسر کیلئے دنیا کا پہلا فکسڈ ڈوزکمبی نیشن اب ہندوستان میں دستیاب

نئی دہلی//راش فارما نے کل ہندوستان میں فیسگو پیش کرنے کا اعلان کیا۔ یہ دو مولوکنل اینٹی باڈ-پر جیٹا (پرٹوزوماب)  اور ہر سپٹن (ٹراسٹوزوماب) کو ہائیلورونیڈیس کے ساتھ ملاکر تیار کیا گیاآنکولوجی کا اب تک کا پہلا فکسڈ ڈوز فارمولیشن ہے ۔ اس سے ابتدائی اور میٹا اسٹیٹکس HER2-مثبت پستان کے کینسر کے علاج کے لئے جلد کے نیچے لگائے جانے والے انجکشن سے انٹراوینس ((IVکیموتھیراپی کے میل سے دیا جاتا ہے ۔راشی(Roche) نے پہلی بار دو مونوکلونل اینٹی باڈی کو ملایا ہے اوراسے واحد ایس سی انجکشن سے لگایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے راشی فارما انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر سمپسن ایمینوئل نے کہا کہ فیسگو(PHESGO) انتہائی اہمیت کی حامل دوا ہے جو پستان کے کینسر سے متاثرہ مریضوں کی زندگی کو بہتر بنائے گی اوران-کلینکل اوقات میں بھی کافی کمی کردے گی۔ مریضوں اوردیکھ بھال کرنے والوں کو اب اسپتال میں کم وقت گزارنا پڑے گااوران کے ساتھ گزارنے کے لیے زیادہ وقت ہونے کی توقع ہے جوسب زیادہ پسندیدہ ہے ۔ یہ صحت کی دیکھ بھال نظام کی اہلیت کو بھی بڑھاوا دے گا کیوں کہ اس کے لئے کم تیاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔