چھاترو سنتھن سڑک پر کام کاناقص معیار

کشتواڑ //ضلعی مجسٹریٹ کشتواڑ اشوک شرما نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو چھاترو سنتھن شاہراہ پر غیر معیاری کام کرنے کی پاداش میںتعمیراتی ایجنسی میسرز کھانڈے انفراسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹڈ ک نیپورہ ، اننت ناگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے خط لکھا۔کام کی جگہ پر معائنے کے دورے کے دوران ڈی ایم کشتواڑ نے مشاہدہ کیا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کیا گیا تھا ، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر نئی رکھی بٹومینس کنکریٹ بھی کم ڈالی گئی ہے جس کی وجہ سے کام کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔مزید یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بٹومین مکسچر میں بٹومین کی ناکافی مقدار موجود ہے۔ڈی ایم کشتواڑ کی ہدایت پر این ایچ آئی ڈی سی ایل کی تکنیکی ٹیم سے موصولہ معائنہ کی اطلاعات نے بھی کام کے ناقص معیار کی تصدیق کی ہے۔ڈی ایم کشتواڑ نے ایس ایس پی کشتواڑ کو خط لکھ کرمتعلقہ قانونی دفعات کے تحت خاطی ٹھیکیدار ایجنسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہاہے۔