بانڈی پورہ// ڈی ایف او بانڈی پورہ شبیر احمد بٹ نے چک ریشی پورہ بانڈی پورہ کے کمپارٹمنٹ نمبر 108 میں غیر قانونی تعمیر ہورہے ایک ڈھانچے کو منہدم کیا ۔ رینج آفیسر کھویہامہ محمد مقبول لون اُن کے ہمراہ تھے لیکن ملوثین موقعہ پر ہی فرار ہوگئے ۔ چنانچہ چک ریشی پورہ میںسکول کے نام پر غیر قانونی ڈھانچے تعمیر کئے جارہے ہیں۔رینج آفیسر کھویہامہ محمد مقبول لون نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کی ہدایت پر ڈی ایف اوبانڈی پورہ کی قیادت میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
چک ریشی پورہ میں غیر قانونی زیر تعمیر ڈھانچہ منہدم
