چک جمال میر پٹن میںب نیادی سہولیات کا فقدان

  بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کا چک جمال میر پٹن علا قہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میںبجلی ،پانی ،سڑکیںاور طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ ایک مقامی شہری علی محمد نے بتایا کہ موجودہ دورمیں بھی علاقے میںطبی مرکز نہیں ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو سب ضلع ہسپتال پٹن یا دوسرے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں اور تیماداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیںاور آج تک ان پر میکڈم نہیں بچھایا گیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اس علاقے کوبار بار نظر انداز کیا جارہا ہے جس کا خمیازہ یہاں کے لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل علاقے میں بجلی کے کھمبے نصب کئے گئے تھے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں اور لوگوں کے کیلئے کسی بھی وقت خطرہ بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں لوگوں کو ندی نالوں کاپانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔