چک بنوالہ ۔نکر سڑک کی تعمیر شروع کی گئی

مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین انجینئر اشفاق چوہدری نے چک بنوالہ تا نکر رابطہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وائس چیئر مین نے کہاکہ دیہات کی تعمیر وترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جامع مسجد چک بنولہ تا نکر رابطہ سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔موصوف نے کہاکہ مقامی لوگوں کی جانب سے ایک لمبے عرصہ سے رابطہ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں مانگ کی جارہی تھی جبکہ اب ان کی مانگ کو پورا کر دیا گیا ہے ۔مکینوں نے موصوف کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ رابطہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔