چٹ فنڈ کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

پتھل گاؤں//یو این آئی// چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں کم وقت میں رقم دوگنا کرنے کے بہانے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے چٹ فنڈ کمپنی کے ڈائریکٹر دلیپ دیوانگن کو کل دارالحکومت رائے پور سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔جش پور ضلع کے پتھل گاؤں کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی او پی) مینک تیواری نے کہا کہ گروکرپا انفرا ریالٹی انڈیا لمیٹڈ کے نام سے کام کرنے والی چٹ فنڈ کمپنی کے خلاف سینکڑوں لوگوں کو کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے کیس درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چٹ فنڈ کمپنی کی طرف سے پتھل گاوں علاقہ کے سینکڑوں لوگوں سے دو کروڑ پچپن لاکھ تیس ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی رپورٹیں درج کی گئی ہیں۔ دیوانگن کی گرفتاری کے ساتھ ہی پتھل گاؤں پولس نے اس کمپنی کے چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔