چوگان میں لگائے گئے کوڑے دان ہی غائب | انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کا انتباہ

کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے تواریخی چوگان میدان کو گندگی سے صاف رکھنے کیلئے انتظامیہ نے جہاں کئی مرتبہ چوگان کو صاف رکھنے کیلئے صفائی مہم چلائی وہیںوہاں کوڑے دان نصب کئے گئے جنھیں چوری کیاگیا ہے جسکو لیکر مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسطرح کے حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے اور جو کوئی بھی ملوث ہو اسکے خلاف سخت کاروائی ہو۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے اس معاملے کو لیکر بتایاکہ انکی نوٹس میںمعاملہ لایاگیا ہے اور اسکی تحقیقات ہوگی اور جو کوئی بھی ملوث پایا جائے گا، اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان چیزوں کا خیال رکھیں جو عوام کے فائدے کیلئے لگائے گئے ہیںاور انکا فرض بنتا ہے کہ وہ انکی دیکھ بھال کریں اور انکی حفاظت کی جائے۔