کشتواڑ// کرونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کشتواڑ کی شان چوگان میدان میں عوام کی آواجاہی پر شام پانچ بجے کے بعدپابندی عائد کردی ہے ۔ چند روز قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت جاری کی تھی جسکے بعد آج پولیس و انتظامیہ نے گاڑی کے ذریعے چوگان گراونڈ کے اندر اعلان کیا اور لوگوں کو گھروں میں واپس جانے کو کہا۔ پولیس کی بھاری نفری کو چوگان میں تعینات کیا گیا تھا اور ایس اوپی کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کو کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پانچ بجے ہی چوگان گراونڈ کے اندر عوام کی بھاری بھیڑ دیکھی جاتی تھی جہاں بچے، بزرگ، خواتین و نوجوانوں کو سیرو تفریح کرتے یا کھیلتے دیکھا جاسکتا تھا جسے ایس او پی کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی تھی اور انتظامیہ نے مثبت معاملات پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔