چوکی بل میں عدم شناخت لاش پائی گئی

کپوارہ// اشرف چراغ //کرالہ پورہ پولیس نے چوکی بل کے مضافات میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی شام انہیں اطلاع ملی کہ بڈنمل چوکی بل کے ایک نالہ کے نزدیک ایک لاش پڑی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو بر آمد کیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوئی ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت تحقیقات شروع کی ۔