چونڈ ماتا یاترا سمیتی ‘کلہانڈ ڈوڈہ کا اجلاس

ڈوڈہ//چونڈ ماتا یاترا سمیتی کلہانڈ ڈوڈہ کی شیو مندر نگری ڈوڈہ میں ایک اِجلاس زیر صدرت سمیتی صدر مکھن لال شرما منعقد ہوا،جس میں سمیتی کے بیشتر ارکان نے شرکت کی۔اِجلاس میں یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور یاترا چونڈ ماتا کے مقام پر بیت الخلا کو تعمیر کرنے پانی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے سارا نظام تہہ و بالا ہو کر رہ گیا ہے۔سال 2017 کے لئے منیجمنٹ کمیٹی نے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی۔تمام ارکان سمیتی نے بااتفاق رائے فیصلہ لیا کہ وہ پوری لگن محنت کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں گے تاکہ عقیدت مندوں کو یاترا کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو صدر مکھن لال شرما نے راکیش شرما 16 پنچایت رمیش شرما 16 پنچایت، کشمیر سنگھ، گیتو رام، کو بھی منتخب کیا۔مکھن لال نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ممبر شب کو ماہ اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اور ماہ اپریل کے بعد دان دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گا۔اِجلاس کے دوران صدر مکھن لال شرما کے علاوہ وپن شرما چیئرمین یاترا ایڈوائزری کمیٹی، راکیش کمار شرما نائب صدر، مول راج بھگت جنرل سیکرٹری، سبھاش چندر سیکرٹری، رمیش بھگت، جانکی ناتھ شرما، اور چونڈ ماتا یاترا سمیتی کلہانڈ ڈوڈہ کے ممبران نے شرکت کی۔