چوری کا معاملہ | سوپور پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب کی

سرینگر// سوپور پولیس نے چوری کے ایک معاملہ میں ملوث مشتبہ شخص کی نشاندہی کرنے میں لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔پولیس تھانہ سوپور کو ایک دکاندارکی چوری سے متعلق تحریری شکایت موصول ہوئی۔ اسی مناسبت سے تھانہ سوپور میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 334/2020 درج کیا گیا تھا اور تفتیش جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلے میںسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ایک مشتبہ شخص کی تصاویر حاصل کیں۔پولیس نے اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر اس مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو وہ سوپور پولیس سے 9596773010 ، 9596773100 اور 9596773024 یا 112 پر پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتا ہے۔