میلبورن/تجربہ کار بلے باز ایلسٹئر کک (ناٹ آوٹ 104) نے مسلسل خراب کارکردگی کے بعد چوتھے ایشیزٹیسٹ کے دوسرے دن بدھ کو اپنی سنچری کی بدولت انگلینڈ کو میچ میں بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ قبل ازیں اس کے گیند بازوں نے آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں 327 رن پر آل آ¶ٹ کردیا تھا۔انگلینڈ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 57 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر پہلی اننگز میں 192 رن بنا لئے ۔ وہ اب آسٹریلیا کے اسکور سے 135 رن دور ہے اور اس کے آٹھ وکٹ محفوظ ہیں۔ مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنے سابق کپتان اور سلامی بلے باز کک 104 رن اور کپتان جو روٹ 49 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش گیندباز جیمز اینڈرسن نے 61 رن پر تین وکٹ اور ساٹورٹ براڈ نے 51 رن پر چار وکٹ حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کو لنچ کے بعد 119 اوور میں 327 رنوں پر سمیٹ دیا۔آسٹریلیا نے صبح 3 وکٹ پر244 رنوں کے ساتھ اچھی شروعات کی لیکن 67 رن جوڑ کر اپنے باقی سات وکٹ بھی گنوادیئے ۔آسٹریلیائی ٹیم کو آ¶ٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کے بلے بازوں نے بڑے حوصلے کے ساتھ پہلی اننگز کا آغاز کیا اور اوپنر کک نے گزشتہ تین میچوں میں مایوس کن اننگز کے بعد اپنی 32 ویں سنچری بنائی۔ انہوں نے 166 گیندوں میں 15 چوکے لگا کر 104 رن بنائے اور میدان سے ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ ان کے ساتھ کپتان روٹ نے 105 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 49 رن بنائے اور تیسرے وکٹ کے لئے 112 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے انگلنینڈ کو مضبوطی دلائی۔میزبان ٹیم سے قبل ہی صفر۔تین سے ایشیز ٹرافی گنوا چکی ہے۔