چوتھے دن بھی کوئی فوتیدگی نہیں| 46روز بعد تعداد 100سے کم

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 232افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جمعرات کوکشمیر میں 46دنوں بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے جبکہ جموں صوبے میں 162افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 2 جنوری کو کورونا وائرس سے 99افراد متاثر ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار 792ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4745بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 232افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 162جموں صوبے جبکہ 70افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 70افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 66افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 70افراد میں سرینگر میں 40، بارہمولہ میں8، بڈگام میں 5، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 1، کولگام میں4جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86 ہزار 652ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 162افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 156افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 162افراد میں ضلع جموں میں85، ادھمپور میں 1، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 3، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 1، رام بن میں 31 جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 140ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میںبھی مسلسل چوتھے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2323بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

۔12 ریاستیں اور یو ٹیز

 کوئی کورونا اموات نہیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔ انڈمان نکوبار ، اروناچل پردیش، بہار، دادرناگر حویلی ، دمن اوردیو، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، لکش دیپ، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم اور تریپورہ میں کورونا وبا کی وجہ سے کسی کی موت نہیں یوئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30,757 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اوراس دوران کورونا سے 541 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 510413 ہو گئی ہے ۔