چنینی ادہم پور میں دلدوز واقعہ ۔ 3مزدور وں کی لاشیں بر آمد

یو این آئی

جموں// ادھم پورضلع کے چنینی علاقے میں تین مزدوروں کی پر اسرار حالت میں موت واقع ہوئی ہے۔ چنینی کے کالوری علاقے میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے تین مزدوروں کی لاشیں پیر کو پر اسرار حالت میں برآمد ہوئیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ متوفین نے خیمے میںسونے سے قبل گرمی کی خاطر آگ جلائی اور دم گھٹنے کے باعث تینوں کی موت واقع ہوئی ہوگی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تینوں مزدوروں کی لاش تحویل میں لے کرطبی لوازمات کی خاطر انہیں سب ضلع ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفین کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے تین مزدور ٹاور کی تنصیب کے کام پر مامور تھے اور پیر کی صبح تینوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ تینوں کی کن حالات میں موت واقع ہوئی اس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔